کراچی: اسلحہ دکھا کر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو، وزیر داخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے اس وائرل ویڈیو پر رپورٹ مانگ لی ہے جس میں بظاہر مسلح افراد ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں راہگیروں کو اسلحے کے زور پر ڈرا دھمکا رہے ہیں۔
پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کی جائے، ویڈیو کی صداقت جانچی جائے اور الزامات درست ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے۔ تاحال کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ماخذ: Geo News



