جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا اور اب اسے مزید مؤخر نہیں کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی فوری ختم کرنے اور پیٹرول سستا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ حکومت لیوی مرحلہ وار ختم کرنا چاہتی ہے۔
دونوں فریقین نے تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے چھ رکنی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے احسن اقبال، اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ حکومت نے عالمی معاشی دباؤ اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے لیوی پر فیصلے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔
ماخذ: Geo News



