9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منگل کو 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری قرار دیے گئے حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کی گئی تھی۔
ماخذ: Geo News



