پاکستان 110 رنز پر ڈھیر، سری لنکا نے 8 وکٹوں سے ہرا دیا
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 110 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور سری لنکا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا نے 34 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔





