Skip to content
ہفتہ, 31 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دلچسپ

امریکا میں پہلی بار آن لائن لاٹری کھیلنے والی خاتون نے لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا

شیئر کریں

نیویارک: امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا کی خاتون نے زندگی میں پہلی مرتبہ آن لائن لاٹری گیم کھیلتے ہی 19 لاکھ 39 ہزار 727 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ پلیزنٹ کی رہائشی ڈونا گرے نے یکم اگست کو پہلی بار ڈیجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیم میں قسمت آزمائی اور محض ایک ڈالر کی پہلی ہی کوشش میں قریباً 19 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

ڈونا گرے نے شمالی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ اس سے پہلے کئی برسوں سے روایتی اسکریچ کارڈ خریدتی رہی تھیں، لیکن آن لائن لاٹری کھیلنے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔

ڈونا نے بتایا کہ انہوں نے پاور میکس کیش گیم کا انتخاب کیا اور صرف ایک ڈالر کی پہلی باری میں ہی جیک پاٹ ان کے نام ہوگیا۔

ڈونا گرے کے مطابق گیم میں انعامی رقم بڑھتی ہی چلی گئی اور انہیں ابتدا میں لگا کہ شاید انہیں صرف 100 ڈالر ملے ہوں گے۔

خاتون نے بتایا کہ جیت کی خوشخبری سنانے کے لیے وہ فوراً اپنے شوہر کے پاس پہنچیں اور انہیں بتایا کہ انہوں نے بڑا انعام جیت لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے شوہر دونوں کو اس بڑی کامیابی پر یقین کرنے میں قریباً دو دن لگ گئے۔ ڈونا گرے اس جیت پر بڑی خوش نظر آتی ہیں۔

https://urdu.voiceofsindh.live/a-woman-in-america-playing-the-online-lottery-for-the-first-time-won-hundreds-of-thousands-of-dollars-in-prize-money/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

28 خبریں