Skip to content
اتوار, 1 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
عام

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

شیئر کریں
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ ایک مرد شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار دونوں افراد سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ زخمی مرد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریلر کو آگ لگادی۔

واقعے کے باعث علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ٹریلر میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی طلب کی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حادثے کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/trailer-hits-motorcycle-in-karachis-liaquatabad-woman-killed/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

28 خبریں