Skip to content
اتوار, 1 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
سندھ

حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: وزیراعلیٰ سندھ

شیئر کریں
حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں کے معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے منصوبہ بندی کا حصہ قرار دے دیا۔
مراد علی شاہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں سڑک کے لیے چیف سیکریٹری نے کنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حیسکو کو پیسے جمع کروائے، لیکن انہوں نے کھمبے نہیں ہٹائے، ہم نے سوچا کہ سڑک بنادیتے ہیں پھر حیسکو پر پریشر آئے گا، یہ سب ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ تھا، ہم نے سڑک تعمیر کی اور اس پر ٹریفک کی آمدورفت شروع کرادی، لوگوں نے اس پر پھر بات کرنا شروع کردی کہ آخر سڑک کے درمیان یہ کھمبے کیسے موجود ہیں؟
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ آج 100 میں سے 25 کھمبے ہٹ گئے ہیں، اس سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کی، کیونکہ وفاقی ادارے ہماری بات نہیں سنتے۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس سڑک کا کام مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد کے لوگوں کو بہت آسانی ہوگی، یہ سب گرینڈ پلان تھا، اس میں میڈیا بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/leaving-poles-in-the-middle-of-the-road-in-hyderabad-was-part-of-the-planning-chief-minister-of-sindh/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

28 خبریں