Skip to content
ہفتہ, 31 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی سے چوری

شیئر کریں
معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی سے چوری

کراچی: مُلک کی معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی شہر قائد کے علاقے بہادرآباد سے چوری ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادرآباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے بھی گاڑی چوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے اور اس کی برآمدگی سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/renowned-singer-humaira-channas-car-stolen-in-karachi/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

28 خبریں