شوبز سارہ خان کی ننھی پری کا چہرہ پہلی بار منظرعام پر آگیا

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ پہلی بار مداحوں اور دنیا بھر کے سامنے پیش کر دیا۔
سارہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور بچوں سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ سارہ خان نے اس موقع پر بتایا کہ آج پہلی مرتبہ وہ اپنی دوسری بیٹی کا مکمل چہرہ دنیا کو دکھا رہی ہیں، جس کے بعد ان کی بیٹی کی جھلک بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔
واضح رہے کہ سارہ خان نے معروف گلوکار فلک شبیر سے 2020 میں شادی کی تھی۔ اس خوبصورت جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جن کے نام عالیانہ فلک اور رانیہ فلک ہیں۔
سارہ خان اور فلک شبیر کا شمار پاکستان کی مقبول شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خاندانی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
https://urdu.voiceofsindh.live/sarah-khans-little-princess-revealed-to-the-world-for-the-first-time/






