Skip to content
ہفتہ, 7 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

فضل الرحمان خود تصادم کی طرف جارہے اور بلاوجہ تلخ ہورہے ہیں، طلال چوہدری

شیئر کریں
فضل الرحمان خود تصادم کی طرف جارہے اور بلاوجہ تلخ ہورہے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں۔

طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے نقصان تو ہوسکتا ہے، فائدہ نہیں، اگر وزیراعظم کا یہ خیال ہوتا تو وفاقی وزرا مولانا کے معاملے پر بات نہ کررہے ہوتے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے، بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں اور بلاوجہ تلخ ہورہے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/fazlur-rehman-is-heading-towards-confrontation-himself-and-becoming-unnecessarily-bitter-said-talal-chaudhry/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

74 خبریں