Skip to content
ہفتہ, 7 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر ایلن واکر کے دورۂ لاہور کے چرچے

شیئر کریں
بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر ایلن واکر کے دورۂ لاہور کے چرچے

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکر کو لاہور میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

ایلن واکر نے پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلن واکر اپنے میوزک البم کے لیے آئے ہیں، اس دوران انہوں نے پاکستانی گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب سے بھی ملاقات کی۔

اس حوالے سے ایلن واکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں نقاب لگائے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب کا مشہور زمانہ گانا ‘الفاظ’ کو بھی سنا جاسکتا ہے۔

تاہم ایلن واکر اور پاکستانی گلوکاروں کی جانب سے تاحال نئے پروجیکٹ کے حوالے سے حتمی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

دوسری جانب میوزک پروڈیوسر کی اس ویڈیو پر پاکستان کے شہریوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور ملک کے دیگر شہروں کے دورے کرنے کی دعوت بھی دی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/discussions-on-internationally-acclaimed-music-producer-alan-walkers-visit-to-lahore/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

74 خبریں