صحت
پولیو کیسز سات ہوگئے، وزیراعظم کی معاون کا خاتمے کا عزم، پی ایم اے کا ٹیموں کی سیکیورٹی کا مطالبہ
انسداد پولیو کے لیے وزیراعظم کی معاون نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے، رواں سال کیسز کی تعداد سات ہو چکی ہے۔
انسداد پولیو کے لیے وزیراعظم کی معاون نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے، رواں سال کیسز کی تعداد سات ہو چکی ہے۔
پولیو کے خاتمے کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر کو بتایا کہ کراچی کے ضلع ایسٹ سے تعلق رکھنے والے چھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔