Skip to content
جمعہ, 30 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
صحت

کراچی ایسٹ میں پولیو کا کیس، رواں سال ملک میں تعداد سات ہوگئی

شیئر کریں
کراچی ایسٹ میں پولیو کا کیس، رواں سال ملک میں تعداد سات ہوگئی
Photo: CDC Global / CC BY 2.0, via Wikimedia Commons

پولیو کے خاتمے کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر کو بتایا کہ کراچی کے ضلع ایسٹ سے تعلق رکھنے والے چھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ تقریباً دو سال بعد کراچی سے سامنے آنے والا پہلا کیس ہے۔ رواں سال کے سات کیسز میں سے پانچ خیبر پختونخوا اور دو سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

اس سال چار انسداد پولیو مہمات میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ اگلی ملک گیر مہم 2 سے 8 نومبر تک چلے گی جس میں 97 اضلاع کے تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/polio-case-karachi-east-seventh-2026/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

74 خبریں