تعلیم سندھ حکومت نے ایم ڈی کیٹ 2026 میں بے ضابطگی کے الزامات مسترد کر دیے

سندھ کے محکمہ صحت نے ایم ڈی کیٹ 2026 میں بے ضابطگیوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے امیدواروں نے دیگر ڈویژنز کے طلبہ سے بہتر کارکردگی دکھائی۔
کراچی کے 9 ہزار 505 امیدواروں کا اوسط اسکور 107.67 رہا اور 66.98 فیصد نے 90 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ پورے سندھ میں 33 ہزار 336 میں سے 57.96 فیصد امیدوار 90 سے اوپر رہے، جبکہ سکھر میں یہ شرح 55.04، لاڑکانہ میں 54.50، شہید بینظیر آباد میں 53.62 اور حیدرآباد میں 52.34 فیصد رہی۔
محکمے نے اپنا جواب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھیج دیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر پرچہ لیک ہونے کے الزامات اور ارکان اسمبلی کے خدشات کے بعد 5 اکتوبر کو انکوائری طلب کی تھی۔
https://urdu.voiceofsindh.live/sindh-rejects-mdcat-2026-irregularity-claims/






