جرائم میر رضا علی قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر کراچی کے 25 سالہ تاجر میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
میر رضا علی 28 جولائی کو پی ای سی ایچ
ایس میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوئے اور اگلے دن ان کی لاش گلستان جوہر میں ایک سنسان مقام سے ملی۔ پولیس نے ابتدا میں خودکشی کا شبہ ظاہر کیا تھا، مگر دوسرے پوسٹ مارٹم اور جوڈیشل کمیشن نے قرار دیا کہ انہیں قتل کیا گیا۔
جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ ہوں گے جبکہ اس میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، رینجرز اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نمائندے شامل ہیں۔
https://urdu.voiceofsindh.live/mir-raza-ali-murder-jit-notified/






