پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ کے خلاف قوانین پر عمل کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے، پیمرا اور این سی سی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ آن لائن ہراسانی، بلیک میلنگ اور نجی مواد کی اجازت کے بغیر تشہیر کے خلاف قوانین پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے یہ عبوری حکم ڈاکٹر رعنا احسن کی درخواست پر جاری کیا۔
عدالت نے حکومت کو سیکرٹری داخلہ کے ذریعے بین الادارہ جاتی اجلاس بلانے اور رابطوں کی کمی دور کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پی ٹی اے سے پوچھا ہے کہ مواد ہٹانے کی درخواستوں پر عمل نہ کرنے والے پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کیوں کمزور رہی۔ اگلی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔
https://urdu.voiceofsindh.live/ihc-online-harassment-laws-enforcement/






