پاکستان یوم سیاہ کشمیر: صدر اور وزیر اعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، پرامن حل پر زور

27 اکتوبر کو منائے جانے والے یوم سیاہ کشمیر پر صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں اور مسئلے کے حل میں کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، اور 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔
https://urdu.voiceofsindh.live/kashmir-black-day-zardari-shehbaz/






