Skip to content
جمعرات, 29 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی

شیئر کریں
بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی

کراچی: پاکستان میں بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ ایف ایم یو کو دینا ہوگی، اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے کا فیصلہ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے این ای سی کا ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/the-reporting-threshold-for-cash-transactions-at-banks-has-been-increased-to-rs-3-million/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

4 خبریں