پاکستان جسٹس عائشہ ملک: جنسی تشدد کا الزام متاثرہ خواتین پر ڈالنے کی سوچ بدلنا ہوگی

سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ جنسی تشدد کا شکار خواتین کو ہی قصور وار ٹھہرانے والی سوچ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
وہ اسلام آباد میں صنفی تشدد کی عدالتوں کے ججوں کی رہنمائی کے لیے تیار کی گئی بینچ بک کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہی تھیں، جس کا اہتمام وزارت انسانی حقوق، لیگل ایڈ سوسائٹی اور یو این ایف پی اے نے کیا۔ اس موقع پر ایسے مقدمات میں سزا کی کم شرح پر ایک قومی تحقیق بھی جاری کی گئی۔
تنظیم ساحل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ 2026 کے پہلے چھ ماہ میں ملک بھر میں صنفی تشدد کے 3 ہزار 172 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 280 زیادتی اور 644 قتل کے واقعات شامل ہیں۔
https://urdu.voiceofsindh.live/justice-ayesha-malik-rape-cases-bench-book/






