Skip to content
منگل, 3 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فیصل کریم کنڈی

شیئر کریں
پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہمیں جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے، ہم سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں جو صفائی ہورہی ہے، کیا یہ وہ نہیں کرسکتے تھے، تب ملازمین ان کے گھروں میں نوکری کررہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے مگر جس نے اب گھر بیٹھے تنخواہ لینی ہے وہ نوکری سے جائے گا، جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہم مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکریٹری، اسپیکر کو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وہ آپس میں لڑرہے ہیں، وہ بتائیں اوریجنل فرنچائز ان کی کون سی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/there-is-no-question-of-negotiations-with-the-pti-faisal-karim-kundi/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

37 خبریں