Skip to content
منگل, 3 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دلچسپ

ترکی میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کیساتھ ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی

شیئر کریں
ترکی میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کیساتھ ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دلہن تیز ہواؤں کے باعث غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


غباروں کے دباؤ سے دلہن اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی لیکن فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے پکڑ کر سنبھال لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دلہن کو غباروں کے باعث ہوا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/bride-narrowly-escapes-being-blown-away-with-balloons-during-photoshoot-in-turkey/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

37 خبریں