پاکستان توشہ خانہ ریکارڈ جاری: وزیر اعظم شہباز شریف نے تین ماہ میں 36 سے زائد تحائف جمع کرائے

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ریکارڈ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی سے ستمبر کے دوران 36 سے زائد تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے، جن میں دورہ کرغزستان کے دوران ملنے والا ایک کلو خالص سونے کا ڈبہ بھی شامل ہے۔ اسی عرصے میں صدر آصف علی زرداری نے سات تحائف جمع کرائے۔
ستمبر میں نافذ ہونے والے توشہ خانہ قواعد کے تحت تحائف 30 دن کے اندر جمع کرانا لازمی ہے اور انہیں کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ نیلامی سے حاصل رقم ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں لڑکیوں کی پرائمری تعلیم کے لیے الگ اکاؤنٹ میں جائے گی۔
https://urdu.voiceofsindh.live/toshakhana-gifts-record-july-september/






