Skip to content
ہفتہ, 7 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

شیئر کریں
پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

پاکپتن: دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریلر میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں، مسافر بس ملتان سے قصور جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں ساہیوال اسپتال ریفر کردیا گیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جاں بحق اور زخمی افراد کو 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/bus-and-trailer-collide-on-depalpur-road-in-pakpattan-11-people-killed/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

74 خبریں