پاکستان مستحقین کو ایل پی جی پر بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پٹرولیم

اسلام آباد: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے۔
ایک بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی 450 روپے فی کلو قیمت بنتی ہے، چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی، لیکن سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں، تمام کمپنیاں اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی، مقامی ایل پی جی کی فراہمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔
وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے، کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر، جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر بوجھ نہ آئے، عوام پر بوجھ کو کم کیا جارہا ہے، ایل پی جی پر فیصلوں کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.live/relief-will-be-provided-to-deserving-people-on-lpg-through-benazir-income-support-says-petroleum-minister/






