پاکستان وزیراعظم کی پٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کچھ پٹرول پمپس سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات ملی ہیں، وزیر پٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا لیکن ہمارے بروقت فیصلے سے یہ اضافہ نہیں ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا، ہم ایل پی جی امپورٹ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کے پی میں پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح سیکیورٹی ہے، گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکیج کو حتمی شکل دے دی ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.live/prime-minister-directs-action-against-pumps-not-providing-relief-on-petrol/






