دنیا یورپ میں سائبر حملوں سے متعدد سپر مارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم ناکارہ

اسٹاک ہوم: یورپ کے مختلف ممالک میں سائبر حملوں کے باعث سپرمارکیٹس کے کولنگ سسٹم متاثر ہونے سے خوراک کے محفوظ رہنے کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سویڈن، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے متعدد اسٹورز سائبر حملوں کی زد میں آئے جب کہ آئرلینڈ میں 13 اور بیلجیئم میں 15 سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے۔
حملوں کے نتیجے میں بعض اسٹورز میں خوراک کو ٹھنڈا رکھنے کا نظام متاثر ہوا، جس سے اشیائے خورونوش کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں بعض فریزرز کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، جس کے بعد یورپی حکام نے خوراک کی فراہمی اور ذخیرہ کرنے کے نظام پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی سپرمارکیٹس کے فریج ہیک کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل میں بھی اسی نوعیت کے سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر سپرمارکیٹس اور فوڈ کمپنیوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سائبر حملوں کے یہ واقعات خوراک کی ترسیل اور محفوظ ذخیرہ کرنے کے نظام کو درپیش ڈیجیٹل خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
https://urdu.voiceofsindh.live/cyberattacks-disrupt-refrigerators-and-cooling-systems-at-several-supermarkets-across-europe/

