Skip to content
جمعرات, 5 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

مہمند میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

شیئر کریں
مہمند میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

مہمند: انسداد پولیو کی ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی، جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/two-police-officers-deployed-to-protect-an-anti-polio-team-martyred-in-a-firing-incident-in-mohmand/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

56 خبریں