Skip to content
جمعرات, 5 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

عظمیٰ بخاری کا بیان قابل مذمت، چوہدری شجاعت اور صاحبزادوں کا کردار بے داغ ہے: طارق حسن

شیئر کریں
عظمیٰ بخاری کا بیان قابل مذمت، چوہدری شجاعت اور صاحبزادوں کا کردار بے داغ ہے: طارق حسن

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری جنرل طارق حسن نے عظمیٰ بخاری کے چوہدری سالک حسین سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے صاحبزادوں کا سیاسی کردار بے داغ ہے، جس کی گواہی پاکستان کی سیاسی تاریخ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ملکی سیاست میں رواداری، مفاہمت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کے صاحبزادے بھی اپنے سیاسی اور عوامی کردار کے ذریعے خاندان کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

طارق حسن کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم کسی بھی سیاسی شخصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شائستگی اور حقائق کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے قومی معاملات اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں ادا کی ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر مناسب بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کو باہمی احترام اور مثبت طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ جمہوری ماحول میں اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی روایت مضبوط ہو سکے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/uzma-bukharis-statement-is-condemnable-chaudhry-shujaat-and-his-sons-have-an-unblemished-record-tariq-hassan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

56 خبریں