Skip to content
بدھ, 4 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھے جانے کا انکشاف

شیئر کریں
پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا، جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ملک میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 10، 10 کروڑ ہے جب کہ یوٹیوب استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں اور دنیا میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔

ان کے مطابق پاکستانی صارفین واٹس ایپ کے ذریعے روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں جب کہ روزانہ 12 ارب پیغامات بھی ارسال کیے جاتے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/revelation-560-million-videos-are-watched-daily-on-youtube-in-pakistan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

46 خبریں