موسم اسموگ کی واپسی، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر

آئی کیو ایئر کے مطابق پیر کو لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا اور ایئر کوالٹی انڈیکس 199 ریکارڈ کیا گیا۔
باریک ذرات پی ایم 2.5 آلودگی کی بڑی وجہ رہے۔ پنجاب میں ریڈنگز میں بڑا فرق رہا، پاکپتن میں 210 جبکہ ننکانہ صاحب میں 35 ریکارڈ کی گئی۔
موسم خشک رہنے کا امکان ہے، لاہور میں دن کا درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری رہے گا اور فضا صاف کرنے والی بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔
https://urdu.voiceofsindh.live/lahore-second-most-polluted-city/




