Skip to content
جمعرات, 29 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
سندھ

محکمہ موسمیات: ہفتہ خشک رہے گا، کراچی کا پارہ 40 تک جا سکتا ہے

شیئر کریں
محکمہ موسمیات: ہفتہ خشک رہے گا، کراچی کا پارہ 40 تک جا سکتا ہے
Photo: Ktownboy103 / CC0, via Wikimedia Commons

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 24 اکتوبر تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، صرف گلگت بلتستان، چترال، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں پیر کو درجہ حرارت 38 سے 40 اور منگل کو 39 سے 41 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ تھرپارکر کے شہر مٹھی میں پارہ 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ لاہور میں 31 سے 34 اور اسلام آباد میں 29 سے 31 ڈگری متوقع ہے۔

کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور دوپہر کے وقت مشقت سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وسطی پنجاب میں اسموگ کے باعث روزانہ فضائی معیار دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/pmd-dry-weather-karachi-40c-week/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

74 خبریں