Skip to content
جمعہ, 30 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

پیٹرول 3 روپے 19 پیسے سستا، ڈیزل 2 روپے 25 پیسے مہنگا

شیئر کریں
پیٹرول 3 روپے 19 پیسے سستا، ڈیزل 2 روپے 25 پیسے مہنگا
Photo: Hamzah / CC BY 3.0, via Wikimedia Commons

حکومت نے 28 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے مقرر کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 398 روپے 7 پیسے کا ہو گیا ہے۔

حکومت اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 114 روپے اور ڈیزل پر 100 روپے ٹیکس اور ڈیوٹی وصول کر رہی ہے۔ 3 اپریل کو پیٹرول 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا، 17 جولائی سے اوگرا روزانہ قیمتیں مقرر کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم اور جماعت اسلامی نے فیول ریلیف اسکیم کو وسعت دینے پر غور کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/petrol-cut-rs3-diesel-up-rs2/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

74 خبریں