کاروبار کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کی حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی

انسداد منی لانڈرنگ و دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق قومی ایگزیکٹو کمیٹی نے بینکوں کے لیے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کمیٹی نے بحری قزاقی کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جرم میں شامل کرنے اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کو قانون کے دائرے میں لانے کی بھی منظوری دی، جس سے اسے ورچوئل اثاثوں پر اختیارات مل جائیں گے۔
اجلاس میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ نے عمل درآمد کے لیے واضح روڈ میپ اور ٹائم لائن طلب کی۔
https://urdu.voiceofsindh.live/aml-currency-transaction-threshold-rs3m/






