Skip to content
جمعرات, 5 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

رشتوں کے لیے اب محبت خریدنی پڑتی ہے، بشریٰ انصاری

شیئر کریں
رشتوں کے لیے اب محبت خریدنی پڑتی ہے، بشریٰ انصاری

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ رشتوں کے لیے اب محبت خریدنی پڑتی ہے۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ نے محبت سے متعلق گفتگو کی۔
بشریٰ انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے خون کے رشتوں کو وقت دیں گے تو وہ بھی آپ کے قریب ہوں گے یا محبت قائم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح اولاد کے لیے بھی یہی ہے کہ آپ اولاد کے لیے محبت کے علاوہ ان پر خرچ کریں گے تو، اس محبت میں اور زیادہ طاقت پیدا ہوگی۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ دوست بھی ایسے ہی ہوتے ہیں اگر آپ کسی دوست کے لیے فائدے مند ہیں تو وہ دوست آپ کے ساتھ ہے اور اگر نہیں تو وہ آہستہ آہستہ کسی اور جانب چلا جائے گا یا آپ کو چھوڑ دے گا، ہر رشتے کے لیے اب محبت خریدنی پڑتی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/nowadays-you-have-to-buy-love-to-maintain-relationships-says-bushra-ansari/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

56 خبریں