Skip to content
جمعہ, 6 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دنیا

مڈٹرم الیکشن میں شکست قبول: ٹرمپ نے ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

شیئر کریں
مڈٹرم الیکشن میں شکست قبول: ٹرمپ نے ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ری پبلکنز پیچھے ہیں۔

وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔

صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ری پبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع ہے، لوگ شاید پٹرول کی قیمت کی صورت میں سامنے آنے والے قلیل مدتی نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں، ڈیموکریٹس کے ساتھ امیگریشن کے معاملے پر کام کرسکتاہ وں لیکن اگر ڈیموکریٹ احمقانہ چیزیں بھیجیں گے میں انہیں ویٹو کردوں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میں کابینہ میں تبدیلی کروں گا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 190 اور ری پبلکن کے 110 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 17 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 51 ہوگئی جب کہ ری پبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ری پبلکنز ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔

امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100 میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/defeat-accepted-in-midterm-elections-trump-blames-the-iran-war-for-the-loss/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

65 خبریں