Skip to content
جمعرات, 5 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کھیل

فاسٹ بولر محمد عامر کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی تردید

شیئر کریں
فاسٹ بولر محمد عامر کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی تردید

لندن: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

پچھلے کچھ عرصے سے محمد عامر کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں شرکت کرسکتے ہیں۔

اب کرکٹر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خود ان خبروں کی تردید کی ہے۔

محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل کے حوالے سے گردش کرتی خبریں درست نہیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جس کے بعد ان کی آئی پی ایل میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا تھا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/fast-bowler-mohammad-amir-denies-participating-in-the-indian-premier-league-ipl/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

56 خبریں