کاروبار خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 26 فیصد کم ہوگیا

جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں خلیجی شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 26 فیصد کم ہو کر 2 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گیا۔
خلیجی ممالک پاکستان کو تیل فراہم کرنے والے بڑے ذرائع میں شامل ہیں اور لاکھوں پاکستانی محنت کش بھی وہاں کام کرتے ہیں جن کی ترسیلات زر معیشت کو سہارا دیتی ہیں۔
ماہرین معاشیات کے مطابق خسارے میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوتا ہے، تاہم پائیدار بہتری کے لیے صرف درآمدات کم کرنا نہیں بلکہ برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.live/pakistan-gulf-trade-gap-narrows/






