Skip to content
جمعہ, 30 اکتوبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

کرپٹو دنیا میں کھلبلی، تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف

شیئر کریں
کرپٹو دنیا میں کھلبلی، تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف

نیویارک: کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائننس کو سائبر حملے کا سامنا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں قریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر قریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔
بائننس نے سیکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک عارضی طور پر تمام deposits اور withdrawls بھی روک دیے ہیں جب کہ کمپنی نے تمام نقصانات خود پورا کرنے کااعلان بھی کیا ہے۔
بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سائبر حملہ کمپنی کے انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے کی وجہ سے ہوا، جس کے ذریعے ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کرکے غیر قانونی طور پر رقوم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کیں۔
بلاک چین انٹیلی جنس فرم TRM Labs کے مطابق امکان ہے کہ اس سائبر حملے میں شمالی کوریا کا سرکاری ہیکنگ گروپ ‘TraderTraitor’ ملوث ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ سال بھی کرپٹو پلیٹ فارم Bybit سے قریباََ ڈیڑھ ارب ڈالر چوری ہوئے تھے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/sensation-in-the-crypto-world-revelation-of-the-biggest-theft-in-history/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

18 خبریں