کاروبار پاکستان کی سعودی عرب کو بڑی پیشکش، تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت ٹیکس فری ہوگی

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقامی نے ملاقات کی، جس میں معدنیات، پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جب کہ بلوچستان کے علاقے حب میں بڑے پٹرولیم ذخیرہ و ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.live/pakistan-makes-major-offer-to-saudi-arabia-tax-free-oil-storage-facility-offered/






