Skip to content
جمعہ, 6 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دنیا

ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک، ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت درکار

شیئر کریں
ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک، ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت درکار

ٹیکساس: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیمو کریٹس کو سینیٹ کے 67 ووٹ درکار ہوں گے۔

ڈیمو کریٹس کے پاس 54 نشستوں کی صورت میں اگر ان کے تمام ارکان بھی مواخذے کی تحریک میں ووٹ ڈالیں گے تو انہیں مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

100 رکنی سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلینا بذاتِ خود صدر کی برطرفی کے لیے کافی نہیں ہوگا جب کہ مواخذے کے لیے علیحدہ قانونی اور آئینی کارروائی بھی ضروری ہوگی۔

سیاسی مبصرین کے نزدیک ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات بڑھا سکتی ہے، خصوصاً اگر ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی ڈیمو کریٹک پارٹی کے ہاتھ میں آجاتا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/trumps-impeachment-motion-democrats-need-the-support-of-13-more-senators/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

65 خبریں