کراچی قیوم آباد سے کراچی پورٹ تک ایلیویٹڈ کوریڈور کا منصوبہ سول سوسائٹی نے مسترد کر دیا

کراچی کی سول سوسائٹی تنظیموں نے قیوم آباد سے کراچی پورٹ تک ایلیویٹڈ کوریڈور بنانے کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے راستے کے اطراف آبادیوں میں مسلسل شور اور ماحولیاتی نقصان ہوگا اور رہائشیوں کی پرائیویسی متاثر ہوگی۔
تنظیموں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبہ آگے بڑھانے سے پہلے شہریوں سے مشاورت کی جائے اور متبادل راستوں پر غور کیا جائے۔
https://urdu.voiceofsindh.live/qayyumabad-karachi-port-elevated-corridor/






