کاروبار واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 133 ارب روپے کا معاہدہ

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیے 133 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ معاہدہ ہائیڈرو مکینیکل آلات اور اسٹیل اسٹرکچرز کے لیے ہے جن میں ڈیم پر پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے والے دروازے اور دیگر بھاری فولادی ڈھانچے شامل ہیں۔
دریائے سندھ پر بننے والا دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کے پانی ذخیرہ کرنے اور پن بجلی کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.live/wapda-rs133bn-diamer-bhasha-contract/






