Skip to content
جمعہ, 6 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دلچسپ

خلا سے پُراَسرار سگنل، کیا باباوانگا کی پیش گوئی حقیقت بننے والی ہے؟

شیئر کریں
خلا سے پُراَسرار سگنل، کیا باباوانگا کی پیش گوئی حقیقت بننے والی ہے؟

نیویارک: بلغاریہ کی مشہور نجومی بابا وانگا سے منسوب نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کی پیش گوئی ایک بار پھر زیرِ بحث ہے، جب اس سال سائنس دانوں نے خلا میں ایک پُراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر بابا وانگا کی جانب سے یہ پیش گوئی شیئر کی جارہی تھی کہ نومبر 2026 میں انسانوں کا خلائی مخلوق سے سامنا ہو سکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر بابا وانگا سے متعلق یہ پیش گوئی شیئر کی جارہی تھی کہ نومبر 2026 میں ایک بہت بڑا خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں انسانوں کا پہلی مرتبہ کسی دوسری دنیا کی مخلوق سے رابطہ ہوسکتا ہے۔

اب نومبر 2026 میں چینی سائنس دانوں کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے زمین سے قریباً 238 لائٹ ایئر دور واقع ستاروں کے سسٹم K2-155 کی سمت سے ایک پُراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے۔

یہ سگنل چین کی طاقتور ریڈیو دُوربین فاسٹ کے پرانے ڈیٹا میں ملا، جس کی فریکوئنسی وقت کے ساتھ تبدیل ہورہی تھی۔

ماہرین کے مطابق پُراسرار سگنل خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت نہیں کرتا جب کہ بابا وانگا کی جانب سے نومبر 2026 کی ایسی پیش گوئی کیے جانے کا بھی کوئی مستند تاریخی ریکارڈ نہیں ملا۔

خیال رہے کہ یہ سگنل 2021 میں ریکارڈ کیے گئے مشاہدات کے تجزیے میں سامنے آیا ہے، اس لیے اسے نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی آمد کا اشارہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

1911 میں پیدا ہونے والی بابا وانگا 1996 میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہیں اکثر بلقان کی نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے۔

ان کے عقیدت مند دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے امریکا میں نائن الیون حملوں، روسی آبدوز کرسک کے ڈوبنے، اندرا گاندھی کے قتل اور اوباما کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کی تھیں۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی موت کی تاریخ پہلے ہی بتا دی تھی۔

تاہم ان دعوؤں کی تاریخی تصدیق نہیں ہوسکی اور متعدد مبینہ پیش گوئیاں ان کے انتقال کے کئی سال بعد مشہور ہوئیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.live/mysterious-signal-from-space-is-baba-vangas-prediction-about-to-come-true/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

65 خبریں